QR CodeQR Code

لودھراں، محرم الحرم کے حوالے سے تمام محکمے سکیورٹی پلان کو یقینی بنائیں، ڈی سی او

6 Nov 2012 21:33

اسلام ٹائمز: آصف بلال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں حساس مقامات پر خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں، دل آزاری اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والی وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ محرم الحرم کے حوالے سے تمام محکمے سکیورٹی پلان کو یقینی بنائیں، تمام ٹی ایم اوز ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے محرم کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی اور روشنی کا انتظام بہتر بنائیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر ماجد احمد کو ایمبولینسوں سمیت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ضلع میں حساس مقامات پر خصوصی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اور دل آزاری اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والی وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے، تمام افسران قانون کی عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 209642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209642/لودھراں-محرم-الحرم-کے-حوالے-سے-تمام-محکمے-سکیورٹی-پلان-کو-یقینی-بنائیں-ڈی-سی-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org