QR CodeQR Code

حکمران ملکی مفاد کی بجائے امریکی مصلحت کی جنگ لڑ رہے ہیں، وسیم اختر

6 Nov 2012 21:44

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران ٹولہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو راضی کرنے میں لگا ہوا ہے وہ امریکی ایجنڈے کو یہاں نافذ کرنا چاہتے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہماری زندگی کا مقصد ﷲ رب العزت کی بندگی اور رسول (ص) کی سنتوں پر عمل کرنا ہے، سب سے پہلے امریکہ کی اس نام نہاد جنگ سے پیچھا چھڑانا ہوگا، محض چند ڈالروں کے عوض سیاسی و عسکری قیادت اپنے ہی لوگوں کے خلاف مورچہ زن ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ ہمارا کھلا دشمن ہے، اس کے پاکستان میں دو مقاصد ہیں، ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا اور ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہ ہونے دینا، انہوں نے کہا کہ جب ہمارا دشمن ہمیں تہہ و بالا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے تو بحیثیت پاکستانی مسلمانوں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، ملک قائم و دائم ہے تو سب کچھ ہے، موجودہ فرسودہ نظام کو درست کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال بلکہ پورے خطے کے حالات کے ٹھیک ہونے کا واحد حل بھی یہی ہے کہ امریکہ کو یہاں سے نکالا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ امریکہ اور اس کے حواریوں کو راضی کرنے میں لگا ہوا ہے، وہ امریکی ایجنڈے کو یہاں نافذ کرنا چاہتا ہے، اور اس گھنائونی سازش میں کئی غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی نام نہاد این جی اوز بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی مداخلت کی وجہ سے امن و امان دگرگوں ہے، امریکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہے، امریکہ کے حلیف ہونے کے باوجود پاکستان کی سلامتی کا سوال اٹھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی خرابی اور بدنصیبی یہ ہے کہ وہ لوگ ہم پر مسلط ہوگئے ہیں جو ملک کے مفاد کو عزیز رکھنے کی بجائے امریکی مصلحت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 209643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209643/حکمران-ملکی-مفاد-کی-بجائے-امریکی-مصلحت-جنگ-لڑ-رہے-ہیں-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org