0
Tuesday 6 Nov 2012 22:24

اب سیاست کی بجائے ریاست بچانے کا وقت ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

اب سیاست کی بجائے ریاست بچانے کا وقت ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب اور ذیلی تنظیموں کا اہم اجلاس دفتر تحریک منہاج القرآن ملتان میں منعقد ہوا، جس میں نائب امیر جنوبی پنجاب مخدوم شہباز شاہ ہاشمی، چودھری مشتاق احمد سندھو، ضلعی امیر محمد اقبال چغتائی، نائب امیر پروفیسر محمد جاوید زواری، رانا ممتاز احمد نون سمیت دیگر ٹائونز کے اُمراء نے شرکت کی، اجلاس میں قائد تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی، استقبال اور مینار پاکستان لاہور میں ’’نظام بدلو جلسہ‘‘ کی تیاریوں اور ملتان سے قافلوں کی روانگی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نظام بدلو جلسہ عام میں ملتان اور مضافات سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے، اس موقع پرفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویڈیو پیغام بھی شرکاء کو سنایا گیا، ویڈیو خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سیاست کی بجائے ریاست کو بچایا جائے، اس کے لیے اشرافیہ کیلیے بنایا گیا اجارہ دارانہ جمہوری اور انتخابی عمل بدلنا ہوگا، اُنہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام میں کوئی سفید پوش، ڈاکٹر، انجینیئر، صحافی، وکیل یا عام آدمی الیکشن لڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ عوام کو اس نظام کی تبدیلی کے لیے اُٹھ کھڑا ہونا ہوگا اور 23 دسمبر کا نظام بدلو جلسہ اس حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 209651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش