0
Tuesday 6 Nov 2012 22:20

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سردار یار محمد رند کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سردار یار محمد رند کی عبوری ضمانت منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اغواء برائے تاوان کیس میں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سردار یارمحمد رند کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے یار محمد رند کی قتل اور اغواء کیس میں ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ بنچ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد یار محمد رند کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ اگر یار محمد رند کسی اور جرم میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودہدری نے کہا کہ کچھ خیال کریں، یار محمد رند کو عدم حاضری میں سزا سنائی گئی، این آر او کیس میں بھی عدم حاضری میں سزا سنانے کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ پراسکیوٹر نے کہا کہ یار محمد رند کیخلاف قتل کے مقدمات بھی ہیں، یار محمد رند کو قتل مقدمات میں سزا ہوئی اور وارنٹس بھی ہیں۔ بعدازں مقدمے کی سماعت انیس نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت اس وقت تک درخواست ضمانت نہیں سن سکتی جب تک آپ گرفتاری نہیں دین گے۔ سابق وفاقی وزیر کو ٹرائل کورٹ سے اغوا اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 209658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش