0
Tuesday 6 Nov 2012 19:28

مجلس وحدت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی

مجلس وحدت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں علامہ احمد اقبال رضوی اور افسر رضا خان نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان معروف ذاکر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت اور ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منائے گی اور ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے جائیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک شیعہ نسل کشی میں ملوث امریکی زرخرید غلاموں، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

لاہور میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ شہید علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری ملت جعفریہ کے فعال ترین افراد میں شمار ہوتے تھے، انہوں نے 1985ء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی رکنیت حاصل کی اور مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مجلس ذاکرین امامیہ میں شمولیت اختیار کی اور مرکزی عہدوں پر فائز رہے، آپ ماضی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما رہے اور حال میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے۔

رہنماؤں نے کہا کہ آغا آفتاب حیدر کی شہادت سے امن اور بھائی چارے کا عظیم سفیر ہم سے جدا ہوگیا ہے اور ان کے قتل میں امریکہ براہ راست ملوث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ آغا آفتاب حیدر پاکستان میں بسنے والے ان چیدہ چیدہ شخصیات میں شمار ہوتے تھے کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین پر آواز بلند کی اور ہمیشہ فلسطینیوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھی، علامہ آفتاب حیدر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کی رکن بھی تھے۔ رہنماؤں نے کہا کہ آغا آفتاب سمیت دیگر بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے اور اس کو مجرموں کی گرفتاری تک جاری رکھا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ کہیں بھی حکومتی رٹ دکھائی نہیں دیتی، پنجاب میں صوبائی حکومت دہشتگردوں کے ساتھ اتحاد کرچکی ہے، جس کی وجہ سے کالعدم جماعت دوبارہ فعال ہو رہی ہے اور محرم الحرام سے قبل ان کی فعالیت امن کے خلاف گہری سازش ہے۔
ایم ڈبلیو ایم شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی
خبر کا کوڈ : 209717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش