0
Wednesday 7 Nov 2012 00:45

ملتان، مناسب قیمت نہ ملنے کے خلاف کسانوں نے کپاس کو آگ لگادی

ملتان، مناسب قیمت نہ ملنے کے خلاف کسانوں نے کپاس کو آگ لگادی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں کسان اتحاد کونسل کی جانب کپاس کی نامناسب قیمت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپاس کو آگ لگادی گئی، آگ لگانے کے دوران دو افراد جھلس گئے، ملتان کسان اتحاد کونسل نے چوک قذافی سے کپاس کی نامناسب قیمت کے خلاف ریلی نکالی اور پی سی جی اے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جہاں پر ایک تقریب میں فیڈرل سیکرٹری ٹیکسٹائل شاہد رشید بھی شریک تھے۔ کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کپاس پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی، آگ لگانے کے دوران دو کسان مدنی اور حامد محمود کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگوں نے آگ بجھانے کے بعد دونوں زخمیوں کو نشتر اسپتال پہنچادیا، احتجاجی مظاہرے سے مقرین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں کپاس کے مناسب نرخ فراہم کئے جائیں تاکہ کسان کی معاشی حالت بہتر ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 209771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش