QR CodeQR Code

آرمی چیف کے بیان میں کوئی غلط بات نہیں، نوید قمر

6 Nov 2012 23:56

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سالوں میں حکومت کو آرمی چیف یا آئی ایس آئی کی جانب سے کسی مداخلت کا سامنا نہیں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیردفاع سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی میں کوئی سیاسی سیل موجود نہیں ہے، وزیردفاع کی جانب سے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کے بیان میں کوئی غلط بات نہیں، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار سالوں میں حکومت کو آرمی چیف یا آئی ایس آئی کی جانب سے کسی مداخلت کا سامنا نہیں رہا۔ نوید قمر نے مزید وضاحت کی ہے کہ آرمی چیف یہ باتیں صدر اور وزیراعظم کیساتھ مختلف وقت میں اپنی بات چیت میں کرتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے آئی ایس آئی سے تعلق کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتا آئی ایس آئی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق رہا ہے یا نہیں۔ اصغر خان کیس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اصغرخان کیس کے فیصلے کا اطلاق تمام اداروں پر ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 209779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209779/آرمی-چیف-کے-بیان-میں-کوئی-غلط-بات-نہیں-نوید-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org