QR CodeQR Code

پشاور، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 حملہ آور ہلاک

7 Nov 2012 01:00

اسلام ٹائمز: شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، اس دوران پولیس موقع پر پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ پہنچ گئی، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 209786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209786/پشاور-فائرنگ-کے-نتیجے-میں-ایک-پولیس-اہلکار-اور-2-حملہ-ا-ور-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org