0
Wednesday 7 Nov 2012 01:00

پشاور، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 حملہ آور ہلاک

پشاور، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور 2 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں شمشتو چیک پوسٹ کے قریب دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، اس دوران پولیس موقع پر پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عصمت اللہ نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ پہنچ گئی، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 209786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش