0
Wednesday 7 Nov 2012 10:43

اوباما دوسری مدت کیلئے امریکہ کے صدر منتخب، مختلف شہروں میں حامیوں کا جشن

اوباما دوسری مدت کیلئے امریکہ کے صدر منتخب، مختلف شہروں میں حامیوں کا جشن
اسلام ٹائمز۔ باراک حسین اوباما دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 281 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار مٹ رومنی نے 203 تین ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اس الیکشن میں دس کروڑ سے زائد شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس میں انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار براک اوباما کا انتخاب کرلیا۔ امریکی صدر کو فتح کے لیے دو سو ستر الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں اور اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار باراک اوباما نے 281 ووٹ کے ساتھ حتمی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار نے 203 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ فتح کے بعد نومنتخب امریکی صدر اوباما نے ٹویٹ کیا کہ فتح پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دیگر ذرائع کے مطابق بارک اوباما دوسری مدت کیلئے امریکی صدر منتخب ہوگئے۔ امریکی امریکی ٹی وی کے مطابق بارک اوباما نے 290 ووٹ حاصل کرکے امریکہ کی صدارت دوبارہ حاصل کرلی ہے، اُن کے مد مقابل ری پبلکن اُمیدوارمٹ رومنی کو 203 ووٹ ملے، چند ریاستوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ اوباما نے اپنی جیت کا اعلان ٹوئٹر اور فیس بک پر کیا۔ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد بارک اوباما نے سوشل ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کا شکریہ امریکی عوام، یہ آپ کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم سب ایک ساتھ ہیں، ہم نے کر دکھایا۔ اوباما کا ٹوئٹر پر یہ پیغام 88 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا گیا۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد اوباما کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف شہروں میں جشن منایا جارہا ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے جو بارک اوباما کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منا رہے ہیں۔ 

دوسری جانب ری پبلکن اُمیدوار مٹ رومنی کے کیمپ پر اُداسیوں کے ڈیرے چھا گئے ہیں۔ امریکی ریاست مشی گن، کنیکٹی کٹ، ڈسٹرکٹ آف کولمبیا، الینوائے، مین، میری لینڈ، میساچوسٹس، ڈیلاوےئر، نیو ہمپشائر، نیوجرسی، نیویارک، پنسلوانیا، روہوڈ آئی لینڈ، ورمونٹ، وسکونسن، اوہائیو، واشنگٹن ڈی سی، نیو میکسیکو، ہوائی، کیلیفورنیا، آئیوا میں اوباما کو جبکہ نبراسکا، الاباما، جارجیا، انڈیانا، کنساس، کینٹکی، لوزیانا، مسی سپی، مونٹانا، آرکنساس، نارتھ ڈکوٹا، اوکلاہاما، ساوٴتھ کیرولینا، ساوٴتھ ڈکوٹا، ٹنیسی، ٹیکساس، یوٹاہ، میسوری، ویسٹ ورجینیا، وائیومنگ، آئیڈاہو میں مٹ رومنی کو کامیابی حاصل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں اوباما کو 61 فیصد اور رومنی کو 38فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ انڈیانا میں ڈیموکریٹ امیدوار نے سینیٹ کی سیٹ جیت لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیانا میں رومنی کو 63 فیصد اور اوباما کو 36 فیصد ووٹ ملے۔ شمالی کیرولینا میں بھی ٹائی رہا، دونوں امیدواروں کو 49،49فیصد ووٹ ملے۔ فلوریڈا میں اوباما کو 55فیصد اور رومنی کو 45 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ ورجینیا میں نتائج برابر رہے اور دونوں امیدواروں کو 49 فیصد ووٹ ملے۔
 
ایگزٹ پول کے مطابق 60 فیصد ووٹرز اقتصادی پالیسیوں کیلئے فکرمند دکھائی دیئے، 17 فیصد ووٹروں کے ذہنوں میں صحت سے متعلق پالیسیاں تھیں، 15 فیصد ووٹروں نے ملکی خسارہ سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیا، 4 فیصد ووٹروں نے خارجہ پالیسی کی بنیاد پر اوباما یا رومنی کو ووٹ دیا، شہری علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے اوباما اور 38 فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا، دیہی علاقوں میں 60 فیصد لوگوں نے رومنی کو اور 38 فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ جانے والے 61فیصد افراد نے رومنی کو اور 37فیصد نے اوباما کو ووٹ دیا، چرچ نہ جانے والے 62 فیصد لوگوں نے اوباما اور 34 فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا، 65سال اور اس سے زیادہ عمر کے57 فیصد افراد نے اوباما کو ووٹ دیا، 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 42 فیصد افراد نے رومنی کو ووٹ دیا، امریکہ میں 55 فیصد ماوٴں نے اوباما اور 44 فیصد نے رومنی کو ووٹ دیا۔ نتائج سے قبل مٹ رومنی نے بیان دیا ہے کہ میں نے 1 ہزار 118 الفاظ پر مشتمل تقریر لکھ لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 209859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش