QR CodeQR Code

ضلع راجن پور میں محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، ڈی سی او

7 Nov 2012 13:52

اسلام ٹائمز: غازی امان اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں، ممبران ضلعی امن کمیٹی کی جانب سے دی گئی تجاویز اور تعاون کا خیر مقدم کیا کرتے ہیں، عاشورہ محرم پر انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی، ڈی سی او غازی امان اللہ نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں ڈی پی او ڈاکٹر شہزاد آصف، اے ڈی سی رانا محمد سلیم، ڈی او سی سید آغاز حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور راو شکیل، اسسٹنٹ کمشنر روجہان عارف نیازی، ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ڈاکٹر محمد اسلم، ڈی اوسول ڈیفنس عقیل گل، ٹی ایم اوز، ڈی ایس پیز، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، لائسنسداران، سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
 
ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع میں محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے، ڈی سی او نے مزید ہدایت کی کہ عاشورہ کے موقع پر ایک دوسرے کی دل آزاری سے گریز کیا جائے اور مثالی بھائی چارے کی فضاء کو مزید فروغ دیا جائے، بعد ازاں ڈی سی او کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 209884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209884/ضلع-راجن-پور-میں-محرم-الحرام-کے-سلسلے-تمام-انتظامات-مکمل-کیے-جا-چکے-ہیں-ڈی-سی-او

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org