QR CodeQR Code

رحیم یار خان، محرم الحرام میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تربیتی کلاسز کا انعقاد

7 Nov 2012 18:50

اسلام ٹائمز: تربیتی کلاسوں میں امام بارگاہوں کے متولیوں، رضاکاروں، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایس ایس پی سپیشل برانچ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ رحیم یار خان کی امام بارگاہوں کے متولیوں اور رضاکاروں کیلئے احتیاطی تدابیر بارے جدید آلات اور لٹریچر کے ذریعے تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا گیا، دہشت گردی کی روک تھام پولیس اور عوام کے اشتراک سے ہی ممکن ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ محمد اسلم جام نے تربیتی کلاسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کے متولیوں اور رضاکاروں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے ہی مذہبی تہواروں میں شریک عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے اس موقع پر لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے جدید آلات کے استعمال بارے ٹریننگ بھی دی، محرم الحرام کی آمد سے قبل تربیتی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جن میں امام بارگاہوں کے متولیوں، رضاکاروں، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 209920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209920/رحیم-یار-خان-محرم-الحرام-میں-دہشت-گردی-کے-واقعات-کی-روک-تھام-کیلئے-تربیتی-کلاسز-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org