0
Wednesday 7 Nov 2012 19:46

رحیم یار خان، ایپکا پنجاب کی اپیل پر کلرکوں اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال

رحیم یار خان، ایپکا پنجاب کی اپیل پر کلرکوں اور سرکاری ملازمین کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی بے حسی اور مسلسل سرکاری ملازمین کے مطالبات کو نذر انداز کرنے کے خلاف ایپکا پنجاب کی اپیل پر ضلع رحیم یار خان کے تمام دفاتر میں کلرکوں اور سرکاری ملازمین نے ہڑتال کی، تمام ملازمین ٹائون ہال میں ایپکا کے احتجاجی کیمپ میں جمع ہوئے، جہاں سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری بوٹا، جنرل سیکرٹری محبوب خان کی قیادت میں سٹی پارک چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن رحیم یار خان کے ضلعی صدر چوہدی محمد بوٹا، جنرل سیکرٹری محبوب خان، تحصیل کونسل کے صدر چوہدری مقبول، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے حیدر چغتائی، ربانی بلوچ، زمان خان، محکمہ تعلیم کے صدر چوہدری امین، ڈی سی او آفس کے عامر طفیل، ورکس سروسز کے صدر رائو طفیل، ضلعی چیئرمین ایکشن کمیٹی تنویر الحسن شاکر، سینئر نائب صدر غلام محمد اسلم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج لاہور میں ہونے والے ایپکا کے احتجاجی مظاہرے اور دھرنا تاریخی ہو گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ 

ضلعی صدر چوہدری بوٹا جنرل سیکرٹری محبوب خان نے کہا کہ پنجاب کے خادم اعلیٰ کی جانب سے چھوٹے طبقے کے سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف فراہم نہ کرنے سے مایوسی پھیل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایپکا نے ہمیشہ جائز مسائل کے حل کے لیے آواز آٹھائی ہے اور سڑکوں پر نکلے ہیں، ایپکا کے رہنمائوں نے پنجاب کے خادم اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ فوری طور پر کنونس الائونس، میڈیکل، ٹی اے ڈی اے الائونس اور ان کیشمنٹ کے روائز نوٹیفیکشن جاری کرے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ایپکا کے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 209928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش