0
Wednesday 7 Nov 2012 19:23

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرلز کا جمعہ کا احتجاج بھرپور بنانیکا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرلز کا جمعہ کا احتجاج بھرپور بنانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا پانچوں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرلز کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر جمعہ کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور تمام صوبوں کے مرکزی شہروں میں احتجاج ہوگا۔ نیز جمعہ کے خطبوں کے لئے تمام خطباء کو مراسلے جاری کئے جائیں گے، جن میں علماء کو عوام الناس کو حالات حاضرہ سے آگاہ کرنے کی تجاویز شامل ہوں گی اور حکومتی ہٹ دھرمی اور قومی ردعمل پر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس میں اسی مطالبہ کو دوبارہ دوہرایا گیا کہ 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم کے 24 گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی البتہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارے کارکنان کو جلوس جنازے پر رینجرز کو حکم دے کر فائرنگ کروا دی اور مزید 2 شہادتیں واقع ہوئیں، جس کی بھرپور مذمت بھی کی گئی اور رینجرز کے خلاف بھرپور کارروائی کا سپریم کورٹ سمیت تمام حکومتی اداروں سے مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملت جعفریہ کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ محرم الحرام میں بدامنی پھیلانے کی سازش کو ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہماری حب الوطنی ہمارا امتحان بن چکی ہے، اس پر بھی غور کرنا ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی، سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ صبیح الحسن مظاہری، سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ نیر عباس اور سیکرٹری جنرل آزاد جموں کشمیر علامہ تصور حسین جوادی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 209998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش