QR CodeQR Code

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات

7 Nov 2012 22:47

اسلام ٹائمز:ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزارت دخلہ کے مطابق، ملاقات میں سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی امریکی سفیر رچرڈ ہاگ لینڈ بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے بارک اوبامہ کو امریکہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑ رہا ہے جس کیلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی سفیر کے دور میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 210040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210040/امریکی-سفیر-رچرڈ-اولسن-کی-وزیر-داخلہ-رحمان-ملک-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org