QR CodeQR Code

تحریک آزادی کو شورش کہنے والی حکومت کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، عتیق

8 Nov 2012 10:50

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز مسلم کانفرنس دعوت و تبلیغ دین ونگ کے چیئرمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے صدر جماعت نے کہا کہ ہم تبلیغ دین کے شعبہ کو غیر سیاسی سطح پر منظم کر رہے ہیں اور اس کے زیراہتمام دعوت و تبلیغ کی کانفرنسیں اور سیمینارز کا انعقاد کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس تمام مسالک اور طبقات کی نمائندہ جماعت اور سب برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے، ہم نے مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے ساتھ اہل کشمیر کے نظریاتی و فکری رشتے کو کمزور کرنے والی کئی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی حالیہ رپورٹ نے معاہدہ امرتسر کو بھی مات کر دیا ہے۔ جموں کے مسلمانوں نے تحریک آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں انہیں ہم زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، تحریک آزاد کشمیر کو شورش کہنے والی حکومت کیخلاف غداری کامقدمہ درج ہونا چاہیے۔ وہ  گذشتہ روز مسلم کانفرنس دعوت و تبلیغ دین ونگ کے چیئرمین مولانا محمد یوسف حقانی کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد مسلم کانفرنس کو عصری نقاضوں سے ہم آہنگ جماعت بنانا ہے اس کے لئے بہت سارے شعبوں کو فعال بنایا جا رہا ہے۔ دعوت و تبلیغ دین ونگ کا اضافہ میں نے بطور چیف آرگنائزر تجویز کیا تھا۔ میر ی خواہش ہے کہ تمام شعبہ جات کو فعال اور متحرک کیا جائے تاکہ غیر ریاستی مداخلت کا راستہ روکا جا سکے۔ سردار عتیق نے کہا کہ ہم تبلیغ دین کے شعبہ کو غیر سیاسی سطح پر منظم کر رہے ہیں اور اس کے زیراہتمام دعوت و تبلیغ کی کانفرنسیں اور سیمینارز کا انعقاد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں ہم نے مسجد کچہری کو رواج دیا اس کام کو سیاسی نہیں بلکہ غیر روایتی انداز سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ مختلف مکاتب فکر کے اختلافات کو غیر محسوس طریقے سے حل کرنے کی ابتداء کی جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 210156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210156/تحریک-آزادی-کو-شورش-کہنے-والی-حکومت-کیخلاف-غداری-کا-مقدمہ-درج-ہونا-چاہیے-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org