QR CodeQR Code

گلگت میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا

8 Nov 2012 12:13

اسلام ٹائمز: اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے لائن ڈپار ٹمنٹ کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیں تاکہ محرم الحرام میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت ارقم طارق کی صدارت میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوا لے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام لائن ڈپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے مجالس و عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کردی جائیں گی۔ جلوسوں کو تمام راستوں کی صفائی اور تمام امام بارگاہوں میں مجلس کو دوران بجلی کا مکمل انتظام کیا جائے گا، عزاداروں کی سہولیات کے لئے ڈاکٹروں کی تعیناتی اور ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں بھی فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سبیل کے پانی کا میڈیکل افسر معائنہ کریں گے، بوائز اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس سے بھی کام لیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں سے ایک اہلکار سینٹرل کنٹرول روم میں تعینات ہوگا، فائر بریگیڈ کے ایمبولینس ہائی الرٹ ہوں گے، جن میں سے ایک ایمبولینس رقص چوک (شہید کیپٹن ضمیر عباس چوک) اور دوسری DHQ کی حدود میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے کھڑی ہوگی۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ دوسرے صحت کے اداروں سے گفت و شنید کے بعد علیحدہ پلان مرتب کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے لائن ڈپارٹمنٹ کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے فرائض بطریق احسن سر انجام دیں تاکہ محرم الحرام میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 210197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210197/گلگت-میں-محرم-الحرام-کے-انتظامات-حوالے-سے-ایک-اہم-اجلاس-منعقد-کیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org