0
Thursday 8 Nov 2012 21:07

شام میں پیدا ہوا ہوں اور شام میں ہی مرونگا، شام پر حملے کی گونج سات سمندر پار تک سنی جائیگی، بشارالاسد

شام میں پیدا ہوا ہوں اور شام میں ہی مرونگا، شام پر حملے کی گونج سات سمندر پار تک سنی جائیگی، بشارالاسد
اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ آج جو کھیل شام میں کھیلا جا رہا ہے یہ ایک بیرونی جنگ کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے "روسیاالیوم" ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ فارس مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق شامی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر شام پر حملہ کیا گیا تو اس کی گونج سات سمندر پار بھی سنی جائے گی۔ شام پر حملے کے اثرات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بشارالاسد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے سے ایک نہ ختم ہونیوالا کھیل شروع ہو جائے گا اور اس جنگ کے اثرات سات سمندر پار تک پھیل جائیں گے۔ بشارالاسد نے غرب کی طرف سے شام پر حملے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایسی غلطی کی تو اس کے نتائج ان کے توقع کے برعکس برآمد ہونگے۔ شام کے صدر کا مغربی میڈیا کے اس دعوے کے بارے میں کہ وہ حکومت چھوڑ رہے ہیں، کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کہے کہ میں مغربی یا کسی دوسرے ملک چلا جاوں۔ بشارالاسد کا کہنا تھا کہ میں شامی ہوں، شام میں پیدا ہوا ہوں اور شام میں ہی مروں گا۔
خبر کا کوڈ : 210338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش