0
Thursday 8 Nov 2012 22:56

پنجاب میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی

پنجاب میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد  12ہزار سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے دینی مدارس کی ازسرنو لسٹیں ترتیب دینے کی ہدایات کے بعد حکومت پنجاب نے اپنے 36 اضلاع میں موجود رجسٹرڈ دینی مدارس کی فہرست کو اپ گریڈ کر لیا ہے۔ قیام پاکستان سے تاحال صوبہ پنجاب میں 12 ہزار 9 سو 28 دینی مدارس رجسٹرڈ کئے گئے۔ دینی مدارس کے حوالے سے مختلف ادوار میں تبدیل ہونے والی پالیسیوں کے باوجود صوبہ میں مدارس کے قیام کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ تسلسل سے جاری ہے۔

پنجاب میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد کے اعتبار سے ضلع ملتان 1145 مدارس کے ساتھ پہلے، ضلع لاہور 1110 رجسٹرڈ دینی مدارس کے ساتھ دوسرے، ضلع مظفر گڑھ 898 مدارس کے ساتھ تیسرے، ضلع رحیم یار خان 711 رجسٹرڈ مدارس کے ساتھ بالترتیب پانچویں نمبر پر ہے تو دوسری جانب صوبہ میں مجموعی طور پر 12928 فرسٹرڈ دینی مدارس موجود ہیں جن میں سے 11279 میں صرف طلباء 977 میں صرف طالبات زیر تعلیم ہیں۔ دوسری جانب 672 دینی مدارس ایسے بھی ہیں جن میں طلباء وطالبات دونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع قصور میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 430 ہے جن میں 383 صرف طلباء، 47 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ضلع اکاڑہ میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 373 ہے جن میں سے 193 میں صرف طلباء، 40 میں طالبات، اور 140 میں طلباء و طالبات دونوں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ضلع شیخوپورہ میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 234 ہے جن میں سے179 میں طلباء، 46 میں طالبات اور 9 میں طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ضلع ننکانہ صاحب میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 89 ہے جن میں سے 78 میں طلباء اور 11 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع گوجرانوالہ میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 327 ہے جن میں سے 325 میں طلباء، 74 میں طالبات اور 18 میں طلباء و طالبات  زیر تعلیم ہیں۔ ضلع گجرات میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 276 ہے جن میں سے 224 میں طلباء، 40 میں طالبات اور 12 میں طلباء اور طالبات دونوں زیر تعلیم ہیں۔ ضلع منڈی بہاؤالدین میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 199 ہے جن میں سے 144 طلباء اور 56 طالبات کے لئے مخصوص ہیں۔ ضلع سیالکوٹ میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد 371 ہے جن میں سے 219 میں طلباء، 48 میں طالبات اور 104 میں طلباء وطالبات دونوں زیر تعلیم ہیں۔

ضلع حافظ آباد میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد صرف 97 ہے جن میں سے 73 طلباء اور 24 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ضلع نارووال میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد صرف 186 ہے جن میں سے 121 طلباء اور 34 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ 31 میں طلباء وطالبات دونوں زیر تعلیم ہیں۔ ضلع مظفر گڑھ میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد صرف 898 ہے جن میں سے 870 طلباء اور 20 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جبکہ 8 میں طلباء و طالبات دونوں زیر تعلیم ہیں۔ ضلع راجن پور میں رجسٹرڈ دینی مدارس کی تعداد صرف 133 ہے جن میں سے 123 طلباء اور 10 میں طالبات زیر تعلیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد تو ان مدارس کی ہے جنہوں نے باقاعدہ حکومت کے پاس رجسٹریشن کروا رکھی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ مدارس کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے جو حال ہی میں یعنی گزشتہ چند برسوں میں معرض وجود میں آئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے صوبوں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایسے دینی مدارس جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی اور وہ کام کر رہے ہیں ان کی فہرست مرتب کی جائے تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انہیں سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 210345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش