QR CodeQR Code

ملتان، احیائے ثقافت اسلامی سال کی پہلی مجلس عمومی 10,11 نومبر کو جامعہ شہید مطہری میں ہوگی

9 Nov 2012 18:20

اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس عمومی میں ڈویژنل کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری لی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کی احیائے ثقافت اسلامی سال کی پہلی مجلس عمومی 10,11 نومبر بروز ہفتہ، اتوار کو جامعہ شہید مطہری چوک قذافی ملتان میں منعقد ہوگی، پہلے اجلاس عمومی میں مجوزہ ڈویژنل کابینہ اور مجوزہ سالانہ پروگرام کی منظوری لی جائے گی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس عمومی میں گروپ ڈسکشن، اسٹڈی سرکل اور علمائے کرام کے دروس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن کے تمام یونٹس کی تنظیم نو کا مرحلہ مکمل کیا جاچکا ہے، اجلاس عمومی میں جواد حیدر مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان مرکزی نمائندے کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ ان کے علاوہ سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یافث نوید ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر علمائے کرام و سینیئر احباب شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 210394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210394/ملتان-احیائے-ثقافت-اسلامی-سال-کی-پہلی-مجلس-عمومی-10-11-نومبر-کو-جامعہ-شہید-مطہری-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org