0
Saturday 10 Nov 2012 15:04

اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، علی رضا سید

اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، علی رضا سید
اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو پرامن طور حل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے، علی رضا سید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یورپین یونین ممالک سے سبق حاصل کر کے تمام ایشوز کو پرامن اور بامقصد بات چیت کے ذریعے سے حل کرنا چاہیے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں کشمیری عوام کو شامل کئے بغیر اس مسئلے پر کسی قسم کی پیش رفت ممکن نہیں ہے، بھارت کو کشمیر سے اپنی فوجیں نکال کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا ہوگا۔
 
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً بڑی طاقتوں، یورپی یونین اور عالمی اداروں خاص طور پر اقوام متحدہ کو ذہن نشین کرنا چاہیے کہ بھارتی فوجی پرامن کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور گذشتہ سالوں کے دوران پرامن اور نہتے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ وہ عالمی برادری کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے لیکن کشمیریوں کے حق خودارادیت سے مسلسل معلومات ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں سے بھارت کا جمہوری ہونے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً یورپی یونین کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے راہ ہموار کریں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے اداروں کو چاہیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں خصوصاً ماورائے عدالت قتل عام کا نوٹس لے کر وادی میں دریافت ہونے والی ہزاروں کی تعداد میں بے نام قبروں کے مسئلے پر تحقیقات کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 210473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش