0
Friday 9 Nov 2012 20:42

مسلح افواج کے بروقت اقدام سے امریکی ڈرون فرار کر گیا، ایرانی وزیر دفاع

مسلح افواج کے بروقت اقدام سے امریکی ڈرون فرار کر گیا، ایرانی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے ایران کے جنگی طیاروں کی طرف سے امریکی ڈرون پر فائرنگ کی تائید کر دی۔ فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے ایک ناشناس ڈرون طیارہ خلیج فارس کے اوپر جمہوری اسلامی ایران کی فضائی حدوود میں داخل ہوا، جو کہ مسلح افواج کی بروقت کارروائی سے فرار ہونے پر مجبور ہوگیا۔ بریگیڈیئر احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ تاریخ گواہ اور تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج نے خطے میں رونما ہونے والے تمام واقعات پر گہری اور دقیق نظر رکھی ہوئی ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور قدرت کے ساتھ دندان شکن جواب دے گا۔ ایرانی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈرون طیارے کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں میں بھی اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔
یار رہے کہ اس سے پہلے امریکی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ خلیج پر پرواز کرنے والے ڈرون پر ایرانی جیٹ فائٹرز سے دو مرتبہ فائرنگ کی گئی، لیکن فائرنگ سے ڈرون کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پینٹاگون نے الزام لگایا تھا ایرانی جیٹ طیاروں نے بین الاقوامی فضائی حدود میں ڈرون پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ یکم نومبر کو پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 210537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش