QR CodeQR Code

لاہور، ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سمن آباد میں احتجاجی مظاہرہ

9 Nov 2012 21:54

اسلام ٹائمز:مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا ہم اب عاشورکو عقیدت کیساتھ ساتھ طاقت سے بھی منائیں گے اور ثابت کریں گے کہ مظلوموں کی طاقت ظالم و جابر کیلئے موت اور ملکی بقا کا ضامن ثابت ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور اقبال ٹاؤن اور سمن آباد یونٹ کے زیراہتمام شباب چوک پر ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا ہم اب عاشور کو عقیدت کے ساتھ ساتھ طاقت سے بھی منائیں گے اور ثابت کریں گے کہ مظلوموں کی طاقت ظالم و جابر کیلئے موت اور ملکی بقا کا ضامن ثابت ہو گی۔

مظاہرین سے صوبائی رہنما سید اسد عباس نقوی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پے در پے شیعیان حیدر کرار پر حملہ اس بات کی غمازی ہے کہ حکمران اور دہشت گر د ٹولے ایک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم کرنے میں بے بس حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ پہنچا ہے، حالیہ الیکشن میں شیعہ دشمنوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے۔ مظاہر ے میں رائے ناصر علی، شیخ عمران، نوید رضا، عابد بخاری، اطہر کاظمی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 210562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210562/لاہور-ملک-بھر-میں-جاری-شیعہ-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-سمن-آباد-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org