QR CodeQR Code

تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی لاہوریے بھی رائیونڈ پہنچ گئے

9 Nov 2012 22:14

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی حفاظت کے لئے مختلف مقامات پر تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو حفاظتی ڈیوٹی کے نکتہ نظر سے تعینات کیا گیا ہے، اجتماع تک پہنچے کے لئے مختلف مقامات پر شرکاء کی چیکنگ کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر قریبی علاقوں سے لوگوں نے پنڈال کا رخ کیا جبکہ اجتماع کی سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع کے شرکاء کیساتھ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لاہور سمیت دیگر قریبی شہروں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہری نماز جمعہ سے کئی گھنٹے قبل ہی پنڈال میں پہنچ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کی حفاظت کے لئے مختلف مقامات پر تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو حفاظتی ڈیوٹی کے نکتہ نظر سے تعینات کیا گیا ہے، اجتماع تک پہنچے کے لئے مختلف مقامات پر شرکاء کی چیکنگ کی جاتی ہے جبکہ اجتماع کے اندر کی سکیورٹی تبلیغی اجتماع کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے بھی 13 سو اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو 3 شفٹوں میں کام کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 210571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210571/تبلیغی-اجتماع-کے-شرکاء-کیساتھ-نماز-جمعہ-کی-ادائیگی-لاہوریے-بھی-رائیونڈ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org