0
Saturday 10 Nov 2012 22:25

بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جلد ہی ایک قومی تحریک شروع ہوگی، انا ہزارے

بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جلد ہی ایک قومی تحریک شروع ہوگی، انا ہزارے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سماجی رہنماء انا ہزارے نے اعلان کیا کہ وہ مہاتما گاندھی کی برسی پر تیس جنوری 2013ء کو بدعنوانی کے خلاف ایک قومی تحریک شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ آج پانچ گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک ہمارے 13 پرانے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی بدعنوانی کے خلاف ایک قومی تحریک شروع ہوگی، انہوں نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں عنقریب پورے ملک کا دورہ کروں گا، یہ کہنا غلط ہے کہ انا ٹیم ختم ہوگئی ہے، ہم نے تیرہ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، جو اس تحریک کو آگے لے کر جائے گی، انا ہزارے کل اتوار کے روز جنوبی دہلی کے سرودیہ انکلیو میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہم ملک کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں نظام میں تبدیلی کے لیے انقلاب کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 210816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش