0
Saturday 10 Nov 2012 20:22

لاہور میں نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہور میں نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سی سی پی او لاہور اسلم ترین کے مطابق محرم الحرام کی سیکورٹی کے تناظر میں شہر میں دفعہ 144 نافذ اور ڈبل سواری پر پابندی کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلم ترین کا کہنا ہے نویں اور دسویں محرم کو مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر دفعہ 144 اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے شہر میں پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ شہر میں متعدد سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں جن میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محرم کے دوران تمام اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی اس دوران ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 210839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش