0
Sunday 11 Nov 2012 00:58

ریاست کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، افراسیاب خٹک

ریاست کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، افراسیاب خٹک
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سینٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ریاست کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلا ف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے افراسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف مافیا کام کر رہی ہیں جبکہ دہشت گردی کا مافیا بھی وہاں داخل ہو گیا ہے، جو سیاسی پارٹیوں پر حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی گئی اور ریاست کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ افراسیاب خٹک نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں اور اگر ایسا کیا گیا تو اے این پی اس کی مخالفت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 210874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش