QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات افسوسناک ہیں، ثروت اعجاز قادری

11 Nov 2012 01:49

اسلام ٹائمز: مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے سربراہ نے کہا کہ اب عوام کو ان سازشی قوتوں کو پہچاننا ہوگا جو بیرونی قوتوں کے فارمولے پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن و امان کی فضاء خراب کرنے کی ہر ناپاک سازش کو ناکام بناکر ہی ملک کو مستحکم کیا جاسکتا ہے، کارکنان، ذمہ داران اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، ہر سازش کو تنظیمی نظم و ضبط اور جدوجہد سے ناکام بنادیں۔ پاکستان سُنی تحریک اپنے شہداء قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ کراچی سمیت بلوچستان میں دہشت گردی قتل و غارت گری، اغوا کے واقعات صوبوں کو کمزور کرنے اور عوام میں لسانیت کو ہوا دینے کے مترادف بیرونی سازش ہے، اب عوام کو ان سازشی قوتوں کو پہچاننا ہوگا جو بیرونی قوتوں کے فارمولے پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان سنی تحریک ملک کو کرپشن، دہشت گردی بیرونی مداخلت سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے ہر اس قوت سے ہاتھ ملانے کو تیار ہے جو پاکستان کو مضبوط و مستحکم اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے پر عزم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پی ایس ٹی ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے ساتھ تعلیم کے دوہرے معیار کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا دوہرا معیار ختم ہونے کی صورت میں ہی مظلوم غریب عوام کو نہ صرف آگے آنے کا موقع ملے گا بلکہ وڈیرانہ، جاگیردارانہ سوچ رکھنے والوں کا ایوانوں میں پہنچنے کا راستہ بھی ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ بے گناہ افراد کا دن دھاڑے قتل ہو رہا ہے دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں۔ کراچی میں حکومتی رٹ دور دور تک دیکھنے میں نہیں آتی، قانون نافذ کرنے والے ادارے بغیر کسی مصلحت کے ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں، حکومت سندھ قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 210886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210886/ٹارگٹ-کلنگ-کے-بڑھتے-ہوئے-واقعات-افسوسناک-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org