0
Sunday 11 Nov 2012 13:54

ریٹائرڈ جرنیلوں کے غیر آئینی اقدامات، اسد درانی کے نئے انکشافات

ریٹائرڈ جرنیلوں کے غیر آئینی اقدامات، اسد درانی کے نئے انکشافات
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے لیے کل 14 کروڑ روپے اکھٹے ہوئے، 7 کروڑ روپے تقسیم باقی آئی ایس آئی فنڈ میں چلے گئے۔ میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے مجھے رقم تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا اور سیاستدانوں میں رقم تقسیم کرنے کے لیے چودہ کروڑ روپے اکٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سات کروڑ روپے سیاستدنوں میں تقسیم کئے گئے اور باقی کے سات کروڑ روپے آئی ایس آئی فنڈ میں جمع ہوگئے تھے۔ یہ رقم کراچی کے تاجروں نے اکٹھی کی تھی جو پیپلز پارٹی حکومت کی معاشی پالیسی سے ناخوش تھے، مجھے یہ علم نہیں کہ رقم کب اکٹھی ہوئی تاہم ستمبر میں جب ڈی جی آئی ایس آئی بنا تو مجھے یہی بتایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رقم کی تقسیم کا فارمولا ایوان صدر میں طے ہوتا تھا اور اس کا مجھے وہیں سے بتایا جاتا تھا اور کبھی جنرل (ر) اسلم بیگ بتاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلم بیگ اس سارے آپریشن میں صدر کے ساتھ تھے اور یہ تمام معاملات کور کمانڈرز کی کانفرنس میں لائے جاتے تھے، جس کی صدارت وہ خود کرتے تھے اور انہی کے حکم پر سیاستدانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حمید گل اور اسلم بیگ کو تمام باتوں کا علم تھا تاہم یہ معلوم نہیں کہ سیاستدانوں میں اور کون شامل تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے کسی کو کوئی پیسہ نہیں دیا نواز شریف سے میری ملاقات ان کے انتخابات جیتنے کے بعد اس وقت ہوئی جب و ہ وزیراعظم بننے جارہے تھے۔ رقم تقسیم کرنے کا معاملہ اپریل 1993ء میں جنرل (ر) بیگ کو لکھے گئے آرٹیکل میں سامنے آیا، میں نے اس دوران بے نظیر کو تمام معلومات دیں۔
خبر کا کوڈ : 210897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش