QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، سرینگر کی 82 فیصد گمشدگیوں میں بھارتی فورسز ملوث ہیں، اے پی ڈی پی

11 Nov 2012 21:40

اسلام ٹائمز: مقبوضہ کشمیر کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم اے پی ڈی پی کی سربراہ پروینہ آہنگر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لاپتہ افراد سے متعلق وقت وقت پر بے بنیاد بیانات جاری کرتی ہے، جس سے حکومت کی بوکھلاہٹ اور غیر سنجیدگی واضح ہوجاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم اے پی ڈی پی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جبری گمشدگی سے تمام لوگوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق عالمی معاہدے کی توثیق کرے اور آرمڈ فورسز سپیشل پاوز ایکٹ (افسپا) کو منسوخ کرے، اے پی ڈی پی کی سربراہ پروینہ آہنگر کی قیادت میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے لاپتہ عزیز و اقارب کی بازیابی کے لئے دھرنا دیا، اس موقعہ پر اے پی ڈی پی کی سربراہ پروینہ آہنگر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز جنہوں نے اُن کے عزیر و اقارب کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا ہے، کے خلاف دستایزی ثبوت ہونے کے باوجود بھی ابھی تک انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع کے 82 فیصد لاپتہ افراد کے کیسز میں سیکورٹی فورسز کے ملوث ہونے کے عینی شاہدین اور دستایزی ثبوت موجود ہیں لیکن ابھی تک ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد سے متعلق وقت وقت پر بے بنیاد بیانات جاری کرتی ہے، جس سے حکومت کی بوکھلاہٹ اور غیر سنجیدگی واضح ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا ملوث افراد سزا ملنے کے بجائے آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں اور حکومت کالے قوانین کی آڑ میں قصورواروں کو بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 210916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210916/مقبوضہ-کشمیر-سرینگر-کی-82-فیصد-گمشدگیوں-میں-بھارتی-فورسز-ملوث-ہیں-اے-پی-ڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org