QR CodeQR Code

عام انتخابات 18 مارچ 2013ء کے بعد 45 دنوں کے اندر ہونگے، قمر زمان کائرہ

11 Nov 2012 19:07

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ نواز شریف طالبان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات سے بلاول بھٹو زرداری مطمئن ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ تحقیقات درست ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات 18 مارچ 2013ء کے بعد 45 دنوں کے اندر ہونگے۔ نواز شریف پہلی بار ایجنسیوں کے سہارے کے بغیر انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ہیں اس لئے انہیں گھبراہٹ ہو رہی ہے۔ وہ پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے بھاگنے والے عام انتخابات میں کیا مقابلہ کریں گے۔ ملالہ یوسف زئی اس سوچ کی نمائندہ ہیں جو پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان کی جمہوری قوتوں اور سول سوسائٹی کی ہے۔ نواز شریف طالبان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات سے بلاول بھٹو زرداری مطمئن ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ تحقیقات درست ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 210939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210939/عام-انتخابات-18-مارچ-2013ء-کے-بعد-45-دنوں-اندر-ہونگے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org