0
Saturday 27 Feb 2010 15:23

مقدس مقامات پر اسرائیلی اقدامات سے مذہبی تصادم کا خطرہ ہے،او آئی سی

مقدس مقامات پر اسرائیلی اقدامات سے مذہبی تصادم کا خطرہ ہے،او آئی سی
 اقوام متحدہ:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق او آئی سی نے اسرائیل کی طرف سے دو مقدس مقامات کو اپنا قومی ورثہ قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اس اقدام کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے۔بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات سے خطے میں مذہبی تصادم شروع ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب امجد حسین سیال نے کہا ہے کہ تل ابیب کی طرف سے الحرم الابراہیم اور بیت اللحم میں موجود مسجد بلال کو اپنا قومی ورثہ قرار دیا ہے جو کہ ایک اشتعال انگیز فیصلہ ہے۔او آئی سی کے متفقہ بیان میں اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
خبر کا کوڈ : 21095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش