0
Sunday 11 Nov 2012 14:25

ایم ایم اے، ق لیگ، دفاع پاکستان کونسل اور تحریک انصاف آئی آیس آئی کی پیداوار ہیں، اسلم بیگ

ایم ایم اے، ق لیگ، دفاع پاکستان کونسل اور تحریک انصاف آئی آیس آئی کی پیداوار ہیں، اسلم بیگ
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) اسلم بیگ جن کو اصغر خان کیس میں مرکزی مجرم گردانا گیا ہے نے اپنے ایک تازہ ترین ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایم ایم اے، مسلم لیگ ق، دفاع پاکستان کونسل اور پاکستان تحریک انصاف آئی ایس آئی کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بے نظیر بھٹو حکومت کے خاتمے کے لئے آئی جی آئی بنانے تک خفیہ ایجنسیوں کا کردار محدود نہیں بلکہ آئی ایس آئی کا پولٹیکل سیل ہنوز کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اشارتا ًبتایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں تازہ ترین مثالیں ایم ایم اے، مسلم لیگ ق، دفاع پاکستان کونسل اور پاکستان تحریک انصاف آئی آیس آئی ہی کی مرہون منت ہیں۔

جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل درج نہیں کریں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ سول حکومت اور سیاستدانوں کی اتنی وقعت نہیں کہ بقول اسلم بیگ کے وہ پاکستان کے مقدس ادارے فوج کے کسی جرنیل کو سزا دے سکیں، اس سلسلے میں آرمی چیف کیانی نے بھی بیان دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 210964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش