0
Sunday 11 Nov 2012 14:11

عوام عالمی اتحاد چاہتے ہیں مگر عالم اسلام کے حکمران امریکہ کی اطاعت پر متحد ہیں، مفتی منیب الرحمان

عوام عالمی اتحاد چاہتے ہیں مگر عالم اسلام کے حکمران امریکہ کی اطاعت پر متحد ہیں، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ امت کو درپیش مسائل کی ہمیں خود ذمہ داری قبول کرنی چاہیے، مسلمانوں کا اتحاد امریکہ نہیں کرائے گا، وہ اپنا سرمایہ اس کام میں نہیں جھونکے گا، ہمیں کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی بجائے حقائق کو قبول کرنا ہوگا۔ عالمی اتحاد چاہتے ہیں مگر عالم اسلام کے حکمران امریکہ کی اطاعت میں ہیں اور اس پر وہ متحد ہیں۔ ایسی صورت امت کا اتحاد کون کرائے، حکمران نہیں چاہیں گے اور نہ ہی ان سے اس کام کی امید کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں جب کبھی اتحاد ہوتا ہے تو وہ خوف کی بنا پر ہوتا ہے، جب خطرات سر پر منڈلانا شروع ہو جاتے ہیں یا پھر کبھی جب الیکشن آجائے تو ہم راتوں رات متحد ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جس طرح متحد ہوتے ہیں اسی طرح سے اچانک منتشر بھی ہو جاتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہوتا، جس کی بنیاد پر ہم مل بیٹھیں۔ ہم ایک دوسرے کو مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں، جبکہ سچ کا سامنا نہیں کرتے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ سعودی عرب کی قیادت سے آج تک ہمارا رابطہ نہیں ہوسکا۔ کہا جاتا ہے ملک عبداللہ کو اردو نہیں آتی جبکہ انٹرفیتھ کانفرنس بلائی جاتی ہے تو ہمیں مدعو تک نہیں کیا جاتا۔ ملک عبداللہ کو کوئی نہیں بتاتا کہ پاکستان میں بھی مسلمان بستے ہیں اور علماء رہتے ہیں جنہیں کانفرنس میں بلایا جانا چاہیے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی افسوس رہا ہے کہ ہمیں سعودی عرب میں اردو زبان میں قرآن تک لے جانے کی اجازت نہیں۔ ائیرپورٹ پر ہی وہ قرآن لے لیا جاتا ہے۔ آخر ایسا کیوں ہے۔؟ کیا اردو قرآن سعودی عرب لے جانے سے وہاں کوئی گمراہ ہو جائے گا۔ محض لیپا پوتی سے کام نہیں چلے گا اور نہ ہی اس سے مسائل حل ہونگے۔ ڈرون حملے قابل مذمت ہیں، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ پاکستان کے اندر سے کون ہے جو انہیں نشاندہی کرتا ہے، جس پر وہ ڈورن فائر ہوتا ہے اور امریکیوں کا کام ہو جاتا ہے۔ جب تک ہم اپنا احتساب نہیں کریں گے، مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 210966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش