QR CodeQR Code

عالمی اتحاد امت کانفرنس استعمار کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ امین شہیدی

11 Nov 2012 19:59

اسلام ٹائمز: وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آج کا اجتماع ان طاقتوں کی شکست ہے جو امت مسلمہ کو عالمگیر قوت بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ آج امت اپنے تمام امتیازات کے باوجود اس عظیم الشان اجتماع میں جمع ہے۔ یہ اجتماع ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو امت مسلمہ کو عالمگیر قوت بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا وحدت کا یہ مطلب نہیں کہ ہر فرقہ اپنے امتیازات کو پاؤں تلے روند دے بلکہ وحدت ہمیں مشترکات پر جمع ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ استعماری سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے کہا کہ دشمن ہمیشہ اپنے تھنک ٹینکس اور ریسرچ کے اداروں میں اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرتا ہے کہ کیسے امت مسلمہ کے درمیان رخنہ اندازی کی جائے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایسا میدان سجانے کی ضرورت ہے جہاں ہر ایک آکر امت کی وحدت کے لئے کام کرسکے۔ قاضی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کہن سالی کے باوجود اس عظیم کام کا بیڑا اٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 211031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211031/عالمی-اتحاد-امت-کانفرنس-استعمار-کے-منہ-پر-طمانچہ-ہے-علامہ-امین-شہیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org