0
Sunday 11 Nov 2012 20:24

محرم کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، علامہ امین شہیدی

محرم کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب آفس لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا لیکن شروع دن سے ہی پاکستان مخالف قوتیں اس کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، ملک دشمن عناصر کبھی ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں تو کبھی لسانیت کو ہوا دیتے ہیں، آج پاکستان کا ہر شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، ملت جعفریہ کے لوگوں کو چن چن کو شہید کیا جا رہا ہے۔

علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ایک منظم محاذ کھولا جا چکا ہے کیونکہ دشمن یہ جانتا ہے کہ اگر پاکستان کو کمزور کرنا ہے تو پہلے شیعان حیدر کرار کو کمزور کیا جائے، جب بھی پاکستان پر کوئی وقت آیا ہے شیعان حیدر کرار نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سب کچھ قربان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے اور حساس علاقوں میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی مکمل نگرانی کی جائے۔

انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں جاری کالعدم جماعتوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جائے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات کو فرقہ واریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں امن اور سلامتی کی خواہاں ہے، ہم نے صوبے اور ضلعی سطح پر بھی امن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ سیکورٹی اور دیگر معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں سے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں کسی قسم رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ آفتاب حیدر جعفری اور معروف مذہبی سکالر سید سعید زیدی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو ابھی تک صوبائی حکومت نے ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا اور دوسرا کراچی میں نکالے گئے جلوس پر کراچی پولیس اور رینجرز نے فائرنگ اور شیلنگ کر دی جو ستم بالائے ستم کے متراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستم تو یہ ہے ہمارے قاتلوں اور دہشت گردوں سے بے بس انتظامیہ اپنی ناکامی سے منہ چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، کراچی میں دہشت گردوں سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور جلد ان منافقین کے چہروں سے ہم نقاب اتاریں گے، کراچی کے امن وامان کو تباہ کرنے میں کالعدم تنظیمیں اور سیاسی جماعتوں کے دہشت گرد شامل ہیں۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 211034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش