QR CodeQR Code

حکومت اپنی مدت پوری کرکے مئی کے آغاز میں الیکشن کرائے گی، سیدنوید قمر

11 Nov 2012 22:24

اسلام ٹائمز: حیدرآباد ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیردفاع کا کہنا تھا یہ خوش آئند بات ہے کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر کے اقتدار آئینی طریقے سے دوسری حکومت کو منتقل کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیردفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جس کے بعد 60 روز کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے، الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ وزیردفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 16مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے اقتدار آنیوالی حکومت کو سونپ دے گی۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہی۔ نوید قمر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت 16 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور 60 روز کے اندر انتخابات ہونے ہیں، ایسا کوئی طریقہ کار نہیں کہ حکومت انتخابات ملتوی کرائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے مئی کے آغاز میں الیکشن کرائے گی۔
 
نوید قمر کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر کے اقتدار آئینی طریقے سے دوسری حکومت کو منتقل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے رن وے کے حوالے سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی 3 روز میں رپورٹ دیں گے۔ وزیردفاع نے کہاکہ پی آئی اے کا سب سے بڑا مسئلہ جہازوں کی کمی کا ہے اس لئے 5 چھوٹے اور 3بڑے جہاز لیز پر لئے جا رہے ہیں، جس سے صورتحال خاصی بہتر ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ حیدر آباد سے جلد انٹرنیشنل فلائٹس شروع کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 211056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211056/حکومت-اپنی-مدت-پوری-کرکے-مئی-کے-آغاز-میں-الیکشن-کرائے-گی-سیدنوید-قمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org