QR CodeQR Code

بھارت، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف انا ہزارے کی ملک گیر تحریک ایک با پھر عروج پر

12 Nov 2012 00:41

اسلام ٹائمز: انا ہزارے نے کہا ہے کہ اس ملک گیر تحریک چلانے کے لئے ٹیم انا میں مسلم اور قبائلی لیڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مشہور سماجی رہنماء انا ہزارے بدعنوانی کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کو ازسر نو شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں۔ اتوار کو دہلی میں اپنی تحریک کا بگل بجاتے ہوئے انھوں نے چالیس ارکان پر مشتمل ایک ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انّا ہزارے نے آئندہ سال 30 جنوری سے ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان سے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ملک بھر کا دورہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انا ہزارے نے کہا ہے کہ ٹیم انا میں مسلم اور قبائلی لیڈروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے سابق فوجی صدر جنرل وی کے سنگھ کو بھی اس میٹنگ کے لیے دعوت دی تھی لیکن وہ اس میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکے اور شام کو ان سے ملاقات کریں گے۔ انّا ہزارے کا کہنا تھا کہ ملک کو انگریزوں نے اتنا نہیں لوٹا جتنا حکومت نے گزشتہ ساٹھ سال میں لوٹا ہے۔


خبر کا کوڈ: 211063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211063/بھارت-کرپشن-اور-ناانصافی-کے-خلاف-انا-ہزارے-کی-ملک-گیر-تحریک-ایک-پھر-عروج-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org