0
Monday 12 Nov 2012 00:39

ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے، نوری المالکی

ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے، نوری المالکی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے آج بغداد میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کا استقبال کیا اور وزیراعظم ہاوس میں ان سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عراق مشرق وسطٰی کا حصہ ہے اور مشرق وسطٰی میں رونما ہونے والا کوئی بھی واقعہ براہ راست عراق پر بھی اثر انداز ہوگا۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاو اور مشرق وسطٰی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے۔
 
وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیانیہ کے مطابق عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے پرامن حل کے لئے عراق اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ عراقی وزیراعظم نے مشرق وسطٰی کو ایٹمی ہتھیاروں کے پاک کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی ملک یا حکومت کے لئے کوئی استثنٰی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ایسا ہونے سے مشرق وسطٰی میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطٰی میں اسرائیل واحد ایسا ملک ہے جس کے اسلحہ خانوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ اس ملاقات میں آئی اے ای اے سربراہ یوکیا آمانو نے خطے میں امن و امان کی بحالی اور ایٹمی اسلحہ کے عدم پھیلاو کے خلاف عراق کے موقف کی قدردانی کی۔ یوکیا آمانوں نے عراق کی طرف سے این پی ٹی معاہدہ پر دستخط کے بارے میں کہا کہ عراق کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ایٹمی اسلحہ کے  عدم پھیلاو کے بارے میں عراق کا موقف حقیقت پر مبنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 211104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش