0
Sunday 28 Feb 2010 10:51

ڈی آئی خان،عید میلاد النبی (ص) کے جلوس پر فائرنگ،6 افراد جاں بحق،14 زخمی،شہر میں کرفیو 150 افراد گرفتار

ڈی آئی خان،عید میلاد النبی (ص) کے جلوس پر فائرنگ،6 افراد جاں بحق،14 زخمی،شہر میں کرفیو 150 افراد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور  میں ڈھکی موڑ پر گذشتہ روز عید میلادالنبی (ص) کے جلوس پر ہونے والی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں دو گروپوں میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔رات گئے زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔شہر میں کرفیو نافذ ہے اور پولیس نے مزید ایک سو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔واقعے کے بعد سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر،تحصیل پہاڑ پور اور پروا سرکل میں کرفیو نافذ ہے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈی آئی خان پہنچایا گیا۔جہاں رات میں دو زخمیوں نے دم توڑ دیا۔جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے اور 14 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز کے واقعے کے بعد خوف وہراس پایا جاتا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ امکان ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین آج کسی وقت تحصیل پہاڑ پور میں کی جائیگی۔ پولیس نے گذشتہ رات مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے مزید ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔گذشتہ روز بھی پچاس سے زائد افراد گرفتار کئے گئے تھے۔ادھر کوہاٹ میں فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم کے جن چار ارکان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا ان کی تدفین بھی آج ڈیرہ میں متوقع ہے ۔
 وزیر داخلہ پاکستان رحمن ملک نے ڈی آئی خان میں عید میلادالنبی (ص) کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن وامان برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے آئی جی سرحد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وفاقی وزیر داخلہ نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پیر کو تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ نے گذشتہ روز گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیالات کیا۔انہوں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والوں کی کارکردگی کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 21117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش