0
Monday 12 Nov 2012 20:24

مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے سیاسی بیداری ضروری ہے، علامہ رمضان توقیر

مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے سیاسی بیداری ضروری ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کا کہنا ہے کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے سیاسی بیداری ضروری ہے، اس مرتبہ انشاءاللہ ہنگو سے ہمارا ایک نمائندہ اسمبلی میں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ العسکریہ ہنگو کے بانی اور معروف عالم دین علامہ شیخ جواد حسین کی 14ویں برسی کے موقع پر جامعہ العسکریہ ہنگو میں مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء (ع) کے وارث ہوتے ہیں، علماء تین چیزیں چھوڑ کر دنیا سے جاتے ہیں جو صدقہ جاریہ ہوتا ہے، ان میں مدارس، کتابیں اور ان کے شاگرد شامل ہیں، انہوں نے علامہ شیخ جواد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب نے اس حوالے سے بہت کام کیا، ان کا بنایا ہوا مدرسہ العسکریہ مرکز رشد و ہدایت ہے، ان کے شاگرد آج انہی خدمات میں مشغول ہیں، خصوصاً علامہ خورشید انور جوادی اس امانت کو انتہائی بہترین انداز میں آگے لیکر چل رہے ہیں۔

علامہ رمضان نے کہا کہ علماء ملت کے خیر خواہ ہیں اور ملت کی بہتری کیلئے سوچتے ہیں، اگر آج کے دور میں کسی قوم کی کوئی سیاسی قوت اور آواز نہ ہو تو اس قوم کا کچھ بھی محفوظ نہیں، اگر ہم اپنی مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور عزاداری کا تحفظ چاہتے ہیں اور باوقار طریقہ سے زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں تو ہمیں سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے علاقہ بنگش کے علماء سے اپیل کی کہ وہ سیاسی بیداری کے حوالے سے عوام کو متحرک کریں، انشاءاللہ ہنگو سے ہم ایک نمائندہ آپ سے مانگیں گے، ہم سیاسی حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے اور اس مرتبہ انشاءاللہ ہنگو سے ہمارا ایک عوامی نمائندہ اسمبلی میں آئے گا۔ اس کے علاوہ علماء کرام نے علامہ شیخ جواد حسین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 211296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش