0
Monday 12 Nov 2012 22:13

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں عید غدیر و مباہلہ کی تقریب، علماء اور شعراء کا خراج عقیدت

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں عید غدیر و مباہلہ کی تقریب، علماء اور شعراء کا خراج عقیدت
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور اور انٹرنیشنل سیرت کونسل کے اشتراک سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں عید غدیر اور عید مباہلہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہوئیں اور اہل بیت علیہم السلام سے اظہار عقیدت کیا۔ علماء نے سیرت اہل بیت علیہم السلام پر روشنی ڈالتے ہوئے عید غدیر اور عید مباہلہ کی اہمیت کو بیان کیا۔ ذاکرین اہل بیت نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس مقدس محفل کی میزبانی ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہری اسلامی ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عباس فاموری تھے جبکہ علی رضا کاظمی سربراہ انٹرنیشنل سیرت کونسل، آغا شاہ حسین قزلباش، علامہ ظل ہما الحسینی آف کراچی، سہیل عباس شمسی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے فضائل اہل بیت (ع) بیان کئے۔ منظوم کلام تبسم قادری، شیخ اظہر علی، ناصر رضا ناصر، کنول زہرا، گلزار بخاری، رضا عباس رضا، منصور جعفر اور دیگر نے کیا۔ ڈاکٹر محمد عباس فاموری نے کہا کہ عید غدیر تکمیل دین کی خوشخبری اور بڑی ذمہ داری ہے۔ جب رسول اکرم (ع) نے اعلان کیا کہ نبوت کے بعد امامت کا سلسلہ شروع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 211324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش