0
Tuesday 13 Nov 2012 00:30

محرم الحرام، پشاور کے 29 مقامات کو حساس قرار دیدیا گیا

محرم الحرام، پشاور کے 29 مقامات کو حساس قرار دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 29 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جبکہ اندرون شہر سینما گھر اور ہوٹلز بندرہیں گے۔ ڈی سی او پشاور جاوید مروت کے مطابق پشاور میں محرم الحرام کیلئے 29 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں 12 انتہائی حساس مقامات شامل ہیں، جہاں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائیگی، انتہائی حساس مقامات میں اندرون شہر کے علاقے کابلی،قصہ خوانی، کوچہ رسالدار، کوچی بازار، چوک ناصر خان، جہانگیر پورہ،سرکی گیٹ،نمک منڈی، کوہاٹی گیٹ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
 
انتظامیہ کے مطابق یکم محرم الحرام سے قصہ خوانی کے قریب واقع سینما گھر بندکردیے جائیں گے جبکہ 6 محرم سے ان بازاروں میں واقع ہوٹلز اور سرائے بھی بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ شہر میں 7 نومبر سے ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش، وال چاکنگ، گاڑیوں کے کالے شیشوں اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ سات محرم سے افغان مہاجرین کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 211338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش