0
Tuesday 13 Nov 2012 15:55

ملتان، جماعتہ الدعوۃ کے وفد کی نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد

ملتان، جماعتہ الدعوۃ کے وفد کی نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ جماعتہ الدعوۃ ملتان کے ضلعی امیر میاں سہیل احمد کی قیادت میں وفد نے دفتر جماعت اسلامی میں جماعت اسلامی کے نو منتخب ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی، اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں ڈاکٹر اشرف علی عتیق، عارف محمود سمرا نے وفد کو دارالسلام میں خوش آمدید کہا اور آمد کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اللہ، محمد (ص) اور قر آن کو تبدیلی کا نشان ماننے والے متحد ہوکر کفریہ اور ملک میں موجود سازشی ٹولوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ میاں آصف اخوانی نے مزید کہا کہ وقت تقاضا کرتا ہے کہ امت کے تمام گروہ متحد ہو جائیں، ملک اس وقت چوروں، لٹیروں اور زرداریوں کو مزید سنبھالنے کا متحمل نہیں ہو سکتا بلکہ اس ملک میں اسلامی اور عادلانہ نظام قائم کیا جائے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری مہنگائی، بیروزگاری، بد امنی کا واحد حل اسلام کا نفاذ ہی ہے، کرپٹ حکمرانوں اور لاقانونیت کی وجہ سے اسلام کے نام پر بنائے جانیوالی ریاست میں حج جیسے مقدس شعبہ میں سالانہ بنیادوں پر کرپشن کی جا رہی ہے، حج جیسے مقدس فریضے میں کرپشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمرانوں کا نہ دین ہے اور نہ ہی ایمان۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان میں چھاپے اور ان کے خلاف ہونیوالی سازشیں قابل مذمت ہیں۔ اس موقع پر میاں سہیل احمد نے کہا کہ مغرب اسلام کے ہمہ گیر پیغام سے خوفزدہ ہے اور آئے روز اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف اپنی مذموم سازشیں کرتا رہتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام دینی جماعتیں مل کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 211455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش