QR CodeQR Code

2014ء کے بعد افغانستان میں کتنے فوجی رہینگے، فیصلہ جلد ہوگا، لیون پنیٹا

13 Nov 2012 13:20

اسلام ٹائمز: ہوائی سے آسٹریلیا جاتے ہوئے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن کی سفارشات پر غور کر رہی ہے۔ امید ہے کہ پیچھے رہ جانیوالے فوجیوں اور انکے کردار کے بارے میں چند ہفتوں میں فیصلہ کرلیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے استعفی دے کر درست فیصلہ کیا، تاہم ان کے کیرئیر کا اس طرح اختتام افسوسناک ہے۔ افغانستان میں فوجی انخلا کے بعد کتنے فوجی رہیں گے، اس کا فیصلہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔ امریکہ افغانستان سے 2014ء میں اپنے فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کر چکا ہے، تاہم اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ انخلا کے بعد افغانستان میں کتنے فوجی رہیں گے۔ ہوائی سے آسٹریلیا جاتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوباما انتظامیہ افغانستان میں امریکی جنرل جان ایلن کی سفارشات پر غور کر رہی ہے۔ امید ہے کہ پیچھے رہ جانے والے فوجیوں اور ان کے کردار کے بارے میں چند ہفتوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 211493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211493/2014ء-کے-بعد-افغانستان-میں-کتنے-فوجی-رہینگے-فیصلہ-جلد-ہوگا-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org