QR CodeQR Code

خانیوال، محرم الحرام کے دوران 45 علماء و ذاکرین کے ضلع میں داخلہ پر پابندی

13 Nov 2012 16:22

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ عبدالجلیل نقوی، علامہ محمد تقی نقوی، عالم طارق، معاویہ طارق، اورنگزیب فاروقی اور علامہ اقتدار نقوی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز: محرم الحرام کی آمد کے باعث ضلع خانیوال کی انتظامیہ کی جانب سے پورے پاکستان سے 45 علماء و ذاکرین کے ضلع خانیوال میں داخلہ پر پابندی اور 16 افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد کھرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر یہ اقدام کیا گیا ہے، جن علماء کی ضلع بندی کے احکامات جاری ہوئے ہیں اُن میں صابر عثمانی، ضیاء نعمانی، ریحان محمود (فیصل آباد)، اورنگزیب فاروقی، سید ارشد الحسین(کراچی)، عالم طارق، مولانا نزاکت حسین بلوچ، مفتی محمد احسن عالم (ساہیوال)، الیاس گھمن، مولانا محمد حسین ڈھکو (سرگودھا)، مسرور نواز جھنگوی، محمد طاہر جھنگوی، غلام جعفر ہزاروی (جھنگ)، عبیدالرحمٰن ضیائ، محمد احمد لدھیانوی (ٹوبہ ٹیک سنگھ)، مولانا مسعود الرحمان، علامہ عبدالجلیل نقوی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ ساجد حسین نقوی (راولپنڈی)، مولانا سید کفایت حسین نقوی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی،، مولانا سلطان محمد ضیاء، شوکت رضا شوکت، علامہ محمد تقی نقوی (ملتان) و دیگر شامل ہیں۔ 

دیگر افراد میں مولانا یوسف رضوی المعروف ٹوکے والی سرکار، مولانا عبدالوحید وٹو، مولونا مسعود اظہر، ملک محمد اسحاق (رحیم یار خان)غلام رسول شاہ، ذاکر خدا بخش بھکر سمیت دیگر افراد کی ضلع کی حدود میں داخلے پر پابندی ہے جبکہ خادم حسین ڈھلوں، مولانا افتخار حقانی، مولانا عبدالکریم نعمانی، مولانا ربنواز ہراج، مولانا منیر احمد اختر، مولانا سیف اللہ، مولانا کلیم اللہ (کبیروالا) سمیت دیگر نو افراد پر زبان بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 211515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211515/خانیوال-محرم-الحرام-کے-دوران-45-علماء-ذاکرین-ضلع-میں-داخلہ-پر-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org