0
Sunday 28 Feb 2010 16:15

برطانوی فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی،ڈیوڈ رچرڈ

برطانوی فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی،ڈیوڈ رچرڈ
 لندن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ فوج اخلاقی و نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے،افغان جنگ مشن سبوتاژ ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی دفاعی بورڈ کیلئے خفیہ یادداشت میں جنرل رچرڈ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی اور معاشی بدحالی کے باعث فوج اخلاقی اور نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔فوجی اور ان کے خاندان اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں۔
ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ حالیہ فوجی بحران افغان جنگ سبوتاژ کر دے گا۔یادداشت میں برطانوی وزراء اور فوجی سربراہان کے مابین دفاعی بجٹ پر کھچاوٴ اور تلخی کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ڈیوڈ رچرڈ نے افغانستان سے لوٹنے والے فوجیوں کو درپیش مشکلات سے پیشگی نمٹنے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 21157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش