QR CodeQR Code

عبدالمالک ریگی گرفتاری سے قبل امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک سے ملنے کرغیستان جا رہا تھا،امریکی صحافی

28 Feb 2010 16:28

اسلام ٹائمز:امریکی صحافی وین میڈسن نے کہا ہے کہ جنداللہ کا سربراہ عبدالمالک ریگی گرفتاری سے قبل امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک سے ملنے کرغیستان کے دارالحکومت بشکک جا رہا تھا


 تہران:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق دھشت گرد گروہ جنداللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی اور پاک افغان امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک کے درمیان کرغیستان میں ملاقات طے تھی۔تاہم ایران نے طیارہ اتار کر عبدالمالک ریگی کو گرفتار کر لیا۔ایرانی خبر رساں ادارہ نے امریکی صحافی وین میڈسن کے حوالے سے کہا ہے کہ جنداللہ کا سربراہ عبدالمالک ریگی گرفتاری سے قبل امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک سے ملنے کرغیستان کے دارالحکومت بشکک جا رہا تھا۔
مناس ہوائی اڈہ پر عبدالمالک ریگی اور رچرڈ ہالبروک کی ملاقات کا ایجنڈہ ایران کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی تھا۔وین میڈسن کے مطابق عبدالمالک کی گرفتاری کے وقت رچرڈ ہالبروک کرغیستان کے دورہ پر جنداللہ سربراہ کے منتظر تھے،تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔عبدالمالک ریگی اعتراف کر چکا ہے کہ دبئی میں سی آئی اے نے اسے ایران کی سرحد پر فوجی اڈہ سمیت تمام سہولیات مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور کرغیستان میں امریکی حکام سے اس کی ملاقات طے تھی۔


خبر کا کوڈ: 21158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21158/عبدالمالک-ریگی-گرفتاری-سے-قبل-امریکی-ایلچی-رچرڈ-ہالبروک-ملنے-کرغیستان-جا-رہا-تھا-صحافی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org