QR CodeQR Code

ظالمان نے امریکا کو خوش کرنے کیلئے لانگ مارچ پر فائرنگ کی، اطہر القادری

13 Nov 2012 20:50

اسلام ٹائمز:سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے اسلام کے باغی اور امریکہ کے حامی ہیں کیونکہ کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک بھارت اسرائیل اور امریکہ پر فنڈ پر چل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ پیر محمد اطہر القادری نے جماعت اہل سنت پاکستان کے لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یارسول اللہ کہنے والے عاشقان رسول پر فائرنگ کر کے ظالمان نے امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو کالعدم تنظیموں کے راہنماؤں پر کڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ پاکستان کے حالات مزید خراب نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ پر حملہ کرنے والے اسلام کے باغی اور امریکہ کے حامی ہیں کیونکہ کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک بھارت اسرائیل اور امریکہ پر فنڈ پر چل رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو لگام دی جائے اور کراچی کی خراب صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔ علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ اہل سنت ہمیشہ پرامن ہیں اور رہے ہیں لیکن کچھ ملک دشمن عناصر اہل سنت کو اشتعال میں لا کر ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ملک میں خون خرابہ ہو سکتا ہے لہذا واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 211602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211602/ظالمان-نے-امریکا-کو-خوش-کرنے-کیلئے-لانگ-مارچ-پر-فائرنگ-کی-اطہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org