QR CodeQR Code

امریکی ریاستوں کے علیحدگی کیلئے جذبات حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

14 Nov 2012 01:11

اسلام ٹائمز: وحدت سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج امریکی پالیسیاں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔ امریکہ نے دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے پوری دنیا کو حالت جنگ میں مبتلا کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے امریکی ریاستوں کی جانب سے متحدہ امریکہ سے علیحدگی کیلئے دائر درخواستوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ان درخواستوں سے اقوام عالم کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ امریکی حکمرانوں کی پالیسیوں سے خود امریکی باشندے بھی تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ امریکہ سے علیحدگی پسند جذبات اگر حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں تو سویت یونین کی طرح امریکی اجارہ داری بھی ختم ہو جائیگی۔ انھوں نے کہا ہے کہ امریکی ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کیلئے آواز بلند ہونا غیر معمولی بات ہے، جب معاشرے میں عدم توزان پیدا ہو جائے، افراد اور قوموں کے حقوق سلب کئے جائیں، معاشی نظام درہم برہم ہو جائے اور لوگوں کو جنگوں میں دھکیل دیا جائے تو اس طرح کی تحریک اور جذبات کا پیدا ہونا فطری بات ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آج امریکی پالیسیاں پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔ امریکہ نے دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے پوری دنیا کو حالت جنگ میں مبتلا کر رکھا ہے۔ آج دنیا میں جتنی بھی خرابیاں ہیں، سب امریکی پالیسیوں کی وجہ ہے۔ امریکی ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کیلئے جذبات بھی امریکی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنا ہر ایک کا بنیادی حق ہے اور اسے یہ حق ملنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 211645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211645/امریکی-ریاستوں-کے-علیحدگی-کیلئے-جذبات-حکمرانوں-کی-غلط-پالیسیوں-کا-نتیجہ-ہیں-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org